مظفرآبادمیں کار کھائی میں گرنے سے 5افراد جاں بحق

شائع 18 ستمبر 2016 06:00am

مظفرآباد :مظفرآباد میں جہلم ویلی میں سڑک چناری کےمقام پرکارکھائی میں گرنے سے 5افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثے میں مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے 5افراد شامل ہیں جبکہ ڈارائیور سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پہنچ کرلاشوں اور کو زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق،حادثہ جہلم ویلی میں سڑک چناری کےمقام پرتیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

Read Comments