ممبئی: بولی وڈ اداکارہ شردھا کپور،جو راک آن 2 میں جلوے بکھیرتی دکھائی دیں گی،کہتی ہیں وہ آٹھ سال قبل راک آن فلم کا حصہ بننا چاہتی تھیں۔
راک آن 2 کے میوزک لانچ سے قبل پریس کانفرنس میں شردھا کا کہنا تھا کہ میں راک آن فلم اور اس کے گانوں کی بڑی مداح ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ آٹھ سال قبل میں اپنے بھائی اور والد ین کے ساتھ فلم دیکھنے گئی تھی۔ میں نے وہاں صرف یہ کہا تھا کہ جب بھی اس فلم کا سیکوئل بنے گا میں اس میں اداکاری کروں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ میری بہت مختلف فلم ہوگی،میں اسٹیج پر پرفارم کرنے کیلئے نروس بھی ہوں اور پر جوش بھی۔
راک آن سیکوئل کے موسیقی میں پسند کے متعلق پوچھے جانے پراداکارفرحان اختر کا کہنا تھا کہ ایک پسندیدہ گانے کا بتانا بہت مشکل ہے۔ مووی میں صرف ایک پسندیدہ گانا نہیں ہے۔
آنے والی میوزیکل ڈرامہ فلم کے ہدایت کار شجاعت سوداگر ہیں اور پرڈیوسر فرحان اور رتیش سدھوانی ہیں۔ جبکہ فلم کی موسیقی شنکر احسان لوئے دیں گے۔
شردھا کپوراسکرین پر فرحان اختر کے مد مقابل دکھائی دیں گی۔
بشکریہ زی نیوز