معروف گلوکار عاطف اسلم اورامریکی گلوکارآکون پہلی بارایک ساتھ فلم تم بن ٹو میں آواز کا جادو جگائیں گے ۔
سال 2001 کی کامیاب بولی وڈ فلم تم بن کے سیکوئل کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے فلم 18 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔
فلم میں پاکستانی، امریکی اور ویسٹ انڈیز کے گلوکاروں کی آوازوں کامقابلہ ہوگا۔ بولی وڈ کو کئی کامیاب گانے دینے والے عاطف اسلم امریکی گلوکارآکون کے ساتھ گانا گائیں گے۔آکون نے شاہ رخ خان کی فلم راون سے پہلی بار بولی ووڈ میں آواز کا جادو جگایا۔
ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈیوائن براوو جن کے گانے ڈی جی براوو نے خوب تہلکہ مچایاتھا، ان کی آواز میں بھی ایک گانا فلم میں شامل ہوگا۔
فلم تم بن ٹو میں نیہا شرما اور ادیتیا سیل مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔ فلم کے گانے کوئی فریاد کا ٹیزر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا ہے ۔