حب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3افراد جاں بحق

شائع 19 ستمبر 2016 05:50am

حب :حب سٹی تھانہ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ،پیر کے روزآر سی ڈی شاہراہ بے روڈ کے علاقے میں عزیزالله نامی شخص کے گھر پر نامعلوم افراد نے دھاوا بول دیا ۔

 فائرنگ کے نتیجے میں میاں،بیوی اور چار سالہ بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،ملزم واردات کے فورا بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق، واقعہ ذاتی دشمنی شاخسانہ ہے،ملزم کی تلاشی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Read Comments