Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بغیرتحقیقات اورغیرمصدقہ بیانات بھارت کا وطیرہ ہے۔
پاکستان نے مقبوضہ کمشیر کے اوڑی سیکٹرحملے سے متعلق بھارتی سول اورفوجی قیادت کے غیرمصدقہ بیانات پرتشویش کا اظہارکیا ۔
سرتاج عزیزنے کہا کہ بھارت کے بے بنیاد اور غیرذمہ دارانہ الزامات اور بیانات کومسترد کرتے ہیں ،بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان مخالف بیانات دے رہا ہے ۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ برہان ونی کی وفات کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں بگڑی ہوئی صورتحال میں ابتک 100 سے زائد کشمیری جاں بحق ہوچکے ہیں۔
بھارتی فوج کے فائرنگ سے ایک ہزار سے زائد کشمیری زخمی ہیں جن میں عورتین ، بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں ، بھارتی فوج وادی میں پیلٹ گن کا استعمال کررہی ہے ۔
جس میں سینکڑوں کشمیریوں کی آنکھیں ضائع ہو چکی ہے ، مقبوضہ وادی میں بگڑی ہوئی صورتحال میں عالمی برادری کوکردار ادا کرنا چاہے۔
سرتاج عزیز نے کہاکہ بھارت کی جانب سے بغیرتحقیقات اور پیشگی پاکستان پر الزام عائد کرنا عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے ۔