Aaj Logo

شائع 19 ستمبر 2016 06:23am

ڈراموں میں ہٹ،فلموں میں سپر ہٹ ہونے والی اداکارائیں

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کو جادوئی نگری بھی کہا جاتا ہے،کیونکہ جو اس کا ایک بار ہوجاتا ہے پھر ہمیشہ کیلئے اسی کا ہوکر رہ جاتا ہے،بولی وڈ میں قدم جمانے کیلئے اداکار بے انتہا کوشش کرتے ہیں اور جو اس میں کامیاب ہوجاتے ہیں ان کی قسمت کےستارے روشن ہوجاتے ہیں ۔

یہاں بولی وڈ کی ان اداکاراؤں کے بارے میں تفصیل بیان کی جارہی ہے جنہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز چھوٹی اسکرین یعنی ٹی وی سے کیا اور پھر محنت ،اور لگن سے بولی وڈ میں قدم جمانے میں کامیاب ہو گئیں۔

پراچی دیسائی

پراچی دیسائی نے ایکتا کپور کے ڈرامے 'قسم سے'سے اپنے کیر ئیر کی شروعات کی،ڈرامے میں بہترین اداکاری کرنے پر انہیں بولی وڈ سے فلموں کی آفر ہوئی جو انہوں نے بخوشی قبول کرلی،2008 میں انہوں نے فلم'راک آن' میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور پھر یہ سلسلہ رکا نہیں ،بول بچن،ونس اپون  آٹائم ممبئی جیسی کامیاب فلموں میں کام کرکے انہوں نے خود کو منوایا۔

یامی گوتم

یامی گوتم نے بھی ڈرامے'چاند کے پار چلو' سے اپنے کیر ئیر کا آغاز کیا،ان کی پہلی فلم 'وکی ڈونر' تھی جسے کامیابی حاصل ہوئی ،اس کے علاوہ  وہ فلم صنم رے ،ٹوٹل سیاپا میں بھی نظر آئیں ،ان کی آنے والی فلم 'قابل' ہے جس میں معروف اداکار ہرتیک روشن ان کے مد مقابل اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

ودیا بالن

بھارتی ٹی وی کےماضی کے مشہور ڈرامے 'ہم پانچ 'کو کون بھول سکتا ہے،معروف اداکارہ ودیا بالن نے اسی ڈرامے کے ذریعے اپنے فنی کیر ئیر کا آغاز کیا،2005 میں کامیاب فلم پری نیتا کے ذریعے بولی وڈ میں قدم رکھا ،اور آج ان کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

سُروین چاؤلہ

ایکتا کپور کے مقبول ترین ڈرامے'کہیں تو ہوگا'سے اپنے کیرئیر کی ابتداء کرنے والی معروف اداکارہ سروین چاؤلہ ان دنوں بولی وڈ کے بہت سے پروجیکٹ کرنے میں مصروف ہیں۔

کرشمہ تنا

خوبرو اداکارہ کرشمہ تنا نےسوپ سیریل'کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی'کے ذریعے ٹی وی انڈسٹری میں قدم رکھا ،ان کی پہلی فلم دوستی تھی لیکن انہیں شہرت 'گرینڈ مستی' سے ملی۔

آمنہ شریف

ایکتا کپور کے مقبول ترین ڈرامے' کہیں تو ہو گا' میں مرکزی کردار نبھا کر آمنہ کے حصے میں بے پناہ شہرت آچکی تھی،یہ ہی وجہ تھی کہ اپنی پہلی بولی وڈ فلم کی ریلیز کے وقت انہیں یقین تھا لوگ انہیں اتنا ہی پیار دیں گے جتنا ڈراموں میں دیا تھا ،لیکن بد قسمتی سے وہ فلموں میں کوئی خاص کمال نہ دکھا سکیں۔

ہنیسکا موٹوانی

بچوں کے پسندیدہ ڈرامے 'شاکا لاکا بوم بوم'میں چائلڈ اداکارہ کے طور پر پہچان بنانے والی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی نے اپنی پہلی فلم(آپ کا سرور) معروف گلوکار ہمیش ریشمیا  کے ساتھ  کی ،ہندی فلموں کے علاوہ ہنسیکا تامل فلموں میں بھی کام کرررہی ہیں۔

جینیفر ونگٹ

ڈرامے کسوٹی زندگی کی اور دل مل گئے کے ذریعےاپنے کیرئیر کی ابتداء کرنے والی اداکارہ جینیفر ونگٹ بہت جلد فلم 'فِر سے' کے ذریعےبولی وڈ میں قدم رکھنے جا رہی ہیں۔

شویتا تیواری

بھارتی ٹی  وی کے ڈرامے کہیں کسی روز اور کسوٹی زندگی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ شویتا تیواری نے 2004 میں فلم 'مدہوشی' کے ذریعے بولی وڈ میں قدم رکھا لیکن وہ بھی آمنہ شریف کی طرح فلموں میں زیادہ کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔

ثناء خان

بھارت کے معروف رئیلٹی شو بگ باس کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے سلمان خان کی فلم 'جے ہو' سے بولی وڈمیں اپنے کیر ئیر کی ابتداء کی۔

بشکریہ: bollybytes.com

Read Comments