بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بندکرے،وزیراعظم

اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2016 10:30am

نیویارک:وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بندکرے، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے ہرسطح پرحمایت جاری رکھےگا۔

نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ بھار ت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم بند کر کےعوام کی خواہشات کا احترام کرے  اور مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔

 اُن کا کہنا تھا کہ آج کا پاکستان 2013 کے پاکستان سے کہیں بہترہے ۔ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہورہا ہے جبکہ سلامتی کی صورتحال میں بھی واضح بہتری آئی ہے ۔

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ایشیا میں ابھرتی ہوئی معیشت کے طورپرسامنے آرہا ہے، ملک کا ہرصوبہ اورعلاقہ ترقی کے عمل سے مستفید ہوگا ۔

 اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کی مدت ختم ہونے سے پہلے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیں گے۔

Read Comments