وزیراعلی ٰسندھ کی وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود سے ملاقات

اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2016 08:23am

وزیراعلی ٰسندھ سید مراد علی شاہ نے وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود سے ملاقات کی،اس موقع پرمحکمہ تعلیم سندھ اوراین جے وی اخوت فاؤنڈیشن میں معاہدے پردستخط کئے گئے۔

وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہودکووزیراعلی سندھ نے ناشتے پرمدعوکیا۔ اس موقع پروزیراعلی سندھ  نےوزیرتعلیم پنجاب کواجرک اورسندھ ٹوپی پہنائی۔

ترجمان کے مطابق ،وزیرتعلیم پنجاب حکومت سندھ کے این جے وی انڈونمنٹ فنڈزکواسٹڈی کرنے آئے ہیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ اوروزیرتعلیم پنجاب،اخوت فاؤنڈیشن کے امجد ثاقب سمیت دیگرنے تقریب میں شرکت کی ۔

معاہدے کے مطابق ،حکومت سندھ این جے وی اسکول کی بہتری اورتاریخی حیثت بحال رکھنے کیلئے تین کروڑ روپے دیئے ہیں اگلے سال ایک ایک  کروڑ اورپھرمزید 3کروڑ روپے دے گی ۔

Read Comments