بعض سیاسی جماعتیں دہشتگردعناصرکی حمایت کرتی ہیں ،چیف جسٹس

شائع 19 ستمبر 2016 11:11am

اسلام آباد:چیف جسٹس انورظہیرجمالی  نے کہا ہے کہ بعض سیاسی جماعتیں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے دہشتگرد عناصر کی حمایت کرتی ہیں ۔

 سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کی تقریب  سے خطاب میں چیف جسٹس انور ظہر جمالی کا کہنا تھا کہ  اگر تمام ادارےآئینی اورقانونی حدود میں کام کریں تو اس سے کرپشن کے خاتمے کے لئے عدالت پربوجھ کم ہوگا اور عوام  کوبھی غیرضروری عدالتی چارہ جوئی سے نجات مل سکے گی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پرعدالت آنکھیں بند نہیں کرسکتی،گڈ گورنس کے لیے یہ ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کا مقصد ملک کو سیکولربنانا نہیں تھا ،پاکستان بنانے کا مقصد تھاکہ ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو برابر کے  حقوق ملیں  ۔

انہوں نے کہا کہ عدالت اپنی آئینی ذمے داریوں پر آنکھ بند نہیں کرسکتی جہاںبھی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی اس کا تدارک کیا جائے۔

ایک صحافی کے سوال کے جواب میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ  وہ روایتی کھلاڑی ہیں کبھی کریز سے باہر نہیں کھیلتے۔آرتھوپیڈک سرجن کینسرکےمریض  کا علاج نہیں کرسکتا ، امید اُسی کام کی رکھیں جو آئین اورقانون کے مطابق ہو۔

Read Comments