سی ویو جانے والے تمام راستے سیل

شائع 31 دسمبر 2015 12:58pm

کراچی:سال نو پر سی ویو پر جشن منانے والے منچلے نوجوانوں کو روکنے کے لئے انتظامیہ کنٹینرز لگا کر سڑکیں بند کرنے کی تیاری کر رہی ہیں، نوجوانوں کا کہنا ہے کہ نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے پابندی عائد کرنا درست نہیں۔

سال نو کو خوش آمدید کہنے والے منچلے نوجوانوں کو ساحل سمندر جانے سے روکنے کے لیے۔سی ویو جانے والے تمام راستوں پر کنٹینرز رکھ دیے گئے،انتظامیہ شام تک سی ویو جانے والے تمام راستے سیل کر دے گی۔

انتظامیہ نے اسی مقصد کے لیے دفعہ ایک سو چوالیس عائد کی ہے جس کے تحت ڈبل سواری، بغیر سائلنسر والی موٹرسائیکل اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہو گی۔نوجوانوں کا کہنا ہے کہ نئے سال کی خوشیاں منانے سے روکنا درست نہیں، پابندی فوری ختم کی جائے۔

ہر سال انتظامیہ نوجوانوں کو سی ویو پر جانے سے روکنے کے لئے بھرپور تیاری کرتی ہے تاہم پھر بھی پرجوش نوجوان بڑی تعداد میں ساحل کا رخ کرتے ہیں۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس نے ٹریفک جام ہونے کی صورت میں متبادل روٹس کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

Read Comments