کرپشن کےخلاف ہرمحاذ پرجنگ لڑی جائے گی،یوسف رضا گیلانی

اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2016 10:48am

لاہور :سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ  کرپشن کے خلاف عدالتوں سمیت ہر محاذ پر جنگ لڑی جائے گی۔

لاہور میں پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک ذمہ دارانہ اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے، حکومت گرانے یا بچانے نہیں بلکہ ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کی جدوجہد جاری رہے گی۔

 انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی ایک اپوزیشن جماعت کے فیصلوں کی نہیں بلکہ پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے فیصلے کی پابند ہے۔

 پاناما لیکس ایک سنجیدہ معاملہ ہے جس کے حل کے لئے عدالتوں سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی،پارٹی اداروں کو کمزور کرنا نہیں چاہتی ہے اور نہ ہی حکومت کو بچانے کے حق میں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ رائیونڈ جلسے کے حوالے سے ان کی جماعت عمران خان کے مؤقف کی حمایت کرتی ہے۔

تحریک انصاف کی ریلی میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ پارٹی کی اعلی قیادت کرے گی۔

Read Comments