داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں،ترجمان دفتر خارجہ

شائع 31 دسمبر 2015 01:16pm

اسلام آباد:پاکستان،افغانستان،چین اورامریکہ کے درمیان چارفریقی رابطہ اجلاس پندرہ جنوری کے بعد ہوگا،دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ مفاہمتی اجلاس اسلام آباد میں منعقد کرنے کے لیے مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔

دفترخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کا ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک بھارت سیکریٹریزسطح کے مذاکرات کاایجنڈا نودسمبرکو پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کے بعد جاری کئے گئے مشترکہ اعلامیہ کی روشنی میں طے کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات کا طریقہ کاراورشیڈول تیارکیا جارہا ہے،مذاکرات کے لیے ابھی حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی،مشاورت سے تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں،واضح کرچکے ہیں کہ داعش کا پاکستان میں سایہ بھی برداشت نہیں کریں گے،اس حوالے سے ہماری سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ ہیں۔ایران کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ایران پرپابندیاں اٹھانے کا اقدام خوش آئند ہے۔

Read Comments