Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے فیکٹری مالکان کو بے گناہ قرار دینے سے متعلق تفتیشی افسر کی رپورٹ مسترد کردی۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا مالکان پرفیکٹری کے دروازے دانستہ بند کرنے کا الزام ہے جس سے 259 افراد جاں بحق ہوئے ، فیکٹری مالکان کو کیسے بے قصور قراردیا جاسکتا ہے۔
عدالت نے فیکڑی مالکان عبدالعزیز بھائلہ،ارشد بھائلہ شاہد بھائلہ اورمینیجرکوپیش ہونے کا حکم دیا ۔
عدالت نے مزید 9 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے ۔ ملزمان میں ملازم شاہ رخ ،زبیرچریا علی حسن قادری،عمر حسن ،اقبال ادیب سمیت دیگر شامل ہیں ۔
عدالت ملزم حماد صدیقی اوررحمان بھولا کے ناقابل ضمانت وارنٹ پہلے ہی جاری ہوچکی ہے ۔