وزیراعظم نواز شریف سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات

اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2016 03:06pm

واشنگٹن :وزیرا عظم نواز شریف سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ملاقات کی ہے ۔  ملاقات میں پاک امریکا تعلقات سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاہے۔ ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی امن کیلئے پاک امریکا پارتنر شپ اہم ہے۔ اس موقعے پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاک امریکا مفادات مشترکہ ہیں۔

 ملاقات میں جان کیری نے دہشت گردوں کیخلاف پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔ ملاقات میں امریکا میں تعینات پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی، سرتاج عزیز اور اعزاز چوہدری بھی موجود ہیں۔

Read Comments