شائع 19 ستمبر 2016 02:19pm

لندن: فیشن ویک ،ملبری کی کلیکشن پیش

 

لندن فیشن ویک میں معروف فیشن ہاؤس ملبری نے اپنا منفرد ڈیزائنرویئر کلیکشن پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

لندن فیشن ویک میں معروف فیشن ہاؤس ملبری نے اپنا منفرد ڈیزائنرویئر کلیکشن پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

نرالا میک اپ،منفرد انداز،خوبصورت ماڈلزاورنت نئے ملبوسات۔یہ سب ایک ساتھ لندن فیشن ویک دوہزار سولہ میں دیکھنے کو مل رہا ہے ۔لندن فیشن ویک میں فیشن ڈیزائنر اپنے ملبوسات کی نمائش خاصے پرجوش انداز میں کر رہے ہیں ،فیشن ویک میں معروف فیشن ہاؤس میلبری نے اپناکلیشن پیش کیا۔

ایس ایس سیونٹین کلیکشن میں شامل نت نئے جیکٹس اوراسٹرپس گاونزسمیت خوبصورت اسکرٹس کو حاضرین نے خوب پسند کیا۔فیشن ہاؤس میلبری کا ایڈوانس کلیکشن فروری میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔

Read Comments