نیویارک :ہالی وڈ کی مقبول فکشن سیریزگیم آف تھرونز نے ایمی ایوارڈزمیں نئی تاریخ رقم کردی، سیریز نے رواں برس بھی بیسٹ ڈرامہ سیریز کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
امریکی شہر لاس اینجلس میں سجا ارسٹھویں ایمی ایوارڈز کا رنگا رنگ میلہ جہاں مشہورٹی وی سیریز گیم آف تھرونز نے نئی تاریخ رقم کر دی۔
ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز نے بارہ اعزاز اپنے نام کیے، جن میں بہترین رائٹر اور ہدایت کاری سمیت دیگر کئی ایورڈز شامل ہیں۔
فکشن سیریز گیم آف تھرونز بارہ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اڑتیس ایمی ایوارڈز جیتنے والی پہلی ڈرامہ سیریز بن گئی ہے۔مصری نژاد امریکی اداکارہ رمی ملک کو مسٹر روبوٹ میں شاندار اداکاری پر بہترین ڈرامہ ایکٹر قرار دیا گیا۔
کامیڈی کٹیگری میں ڈرامہ سیریز ویپ کی جولیا لوئیس پانچویں بار بہترین اداکارہ قرارپائیں۔