نیویارک :امریکی باکس آفس پر رواں ہفتےریلیز ہونے والیں فلمیں خاطر خواہ بزنس نہ کرسکیں،ہالی وڈ فلم' سلی' نے فلم ' 'بلیئر وچ' کو مات دے کر پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی ۔
امریکی پائلٹ ہڈسن ریور کا طیارہ ہوا میں تو پرواز نہ کرسکا تاہم ٹام ہینکس کی اداکاری میں بننے والی فلم 'سلی 'ہواؤں میں اڑنے لگی۔ہالی وڈ فلم سلی رواں ہفتےسب سے زیادہ بزنس کیساتھ امریکی باکس آفس پر سرفہرست ہے۔
سلی نے دو کروڑ بیس لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے اس ہفتے ریلیز ہونے والی فلم 'بلیئر وچ' کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے ۔باکس آفس پر دوسرے نمبر پر راج کر رہی ہے۔بہن کی تلاش میں مگن جیمز ڈون ہوئی کی کہانی 'بلیئر وچ' ۔جس نے صرف چھیانوے لاکھ ڈالر ہی سمیٹے ہیں ۔
ہالی وڈ فلم ;برجڈ جونز بے بی 'نے بھی شائقین کو خاصا مایوس کیا،برجڈ جونز بے بیبیاسی لاکھ ڈالر کیساتھ تیسرے درجے پر براجمان ہے۔