لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی فلم مالک کی نمائش پر پابندی کے خلاف درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا.فیصلہ اکیس ستمبر کو سنایا جائے گا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے عبداللہ ملک کی درخواست پر سماعت کی. جس میں فلم مالک کی نمائش پر پابندی کو چیلنج کیا گیا. درخواست گزار کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ وفاقی حکومت کو فلم پر پابندی لگانے کا قانونی اختیار نہیں ہے.
سندھ ہائیکورٹ نے فلم پر پابندی کو کالعدم قرار دے دیا ہے. پنجاب میں بھی فلم کی نمائش کی اجازت دی جائے.سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ اور وفاقی حکومت بھی اجازت دے چکی ہے نمائش کی اجازت پر کوئی اعتراض نہیں ہے،عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا،جو اکیس ستمبر کو سنایا جائے گا۔