اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2016 05:57am

کرنسی ا سمگلنگ کیس:ایان علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

راولپنڈی:کرنسی ا سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کو آج حاضری سے استثنیٰ مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کسٹم عدالت کے جج آفتاب احمد نے کرنسی ا  سمگلنگ کیس کی سماعت کی۔

مصروفیت کے باعث ماڈل ایان علی عدالت میں پیش نہ ہوسکیں،ماڈل کے وکیل خرم لطیف کھوسہ نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی جسے عدالت نے منظورکرلیا۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ آئندہ پیشی پرماڈل ایان علی پیش ہوں،اس کے علاوہ گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کئے جائیں گے۔

جس کے بعد عدالت نےکرنسی ا سمگلنگ کیس کی سماعت 6 اکتوبرتک ملتوی کردی۔

Read Comments