وزیراعظم نواز شریف سے برطانوی ہم منصب کی ملاقات

شائع 20 ستمبر 2016 06:00am

نیویارک:وزیراعظم نوازشریف سے برطانوی ہم منصب ٹریزامے کی ملاقات کی ہے،جس میں وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرمیں بگڑتی صورتحال سےبرطانوی وزیراعظم کوآگاہ کیا۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ بھارت نہتے کشمیریوں کوظلم وجبرکانشانہ بنا رہا ہے،مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی بھرپورطریقے سےجاری ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت فوری بند ہونی چاہیے،کشمیریوں کوکسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے،کشمیرکازکیلئے پاکستان کامؤقف دوٹوک اورواضح ہے۔

ہم دنیا کوکشمیرکےحوالےسے کئے گئے وعدے سے بھاگنے نہیں دیں گے،کشمیرپرسلامتی کونسل کی قراردادوں پرفوری عمل کیاجائےجبکہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کوریاستی مظالم بند کرنے کیلئے کہے۔

اگرعالمی برادری بھارتی ریاستی دہشت گردی بند کرانے میں کامیاب نہ ہوئی توبھارت کی حوصلہ افزائی ہوگی اوربھارتی ریاستی دہشت گردی میں مزید اضافہ ہوگا،جموں کشمیرکےعوام کواپنا فیصلہ خود کرنے کا اختیاردیاجائے۔

جبکہ برطانوی وزیراعظم نے معاشی استحکام میں حکومتی کوششوں کوسراہا،برطانوی وزیراعظم کی دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کے کردارکی تعریف بھی کی۔

اس کے علاوہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردارکو بھی سراہا اورکہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی برطانوی ترقی میں اہم کردارادا کررہے ہیں،تاہم ملاقات میں باہمی امورپربھی گفتگوہوئی۔

ملاقات میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز،معاون خصوصی طارق فاطمی اورسیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری بھی شریک تھے۔

Read Comments