Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پریٹوریا:پاکستانی طیاروں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا، جنوبی افریقہ نے تربیتی طیارے سپرمشاق اور جے ایف 17تھنڈرطیارے میں دلچسپی ظاہر کردی ہے۔
پاکستانی طیارے دنیا بھرمیں مقبول ہیں۔ ایروسپیس دفاعی نمائش 2016 میں سب کی توجہ کا مرکز رہنے والے پاکستان کے تربیتی طیارے مشاق سپر کی مقبولیت سے جنوبی افریقہ بھی متاثر ہوگیا ہے۔
یہی نہیں پاکستان کا جنگی طیارہ جے ایف 17 تھنڈر بھی جنوبی افریقہ کو خوب بھایا اورجنوبی افریقہ کے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار نوزووی نکاکولا نے جے ایف 17 تھنڈر میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے جنوبی افریقن ہم منصب نوزووی نکاکولا سے ملاقات کی۔
جس میں دونوں ممالک کے مابین دفاع اوردفاعی پیداوارکے شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔
جنوبی افریقہ پاکستانی دفاعی صنعت کیساتھ اشتراک کا بھی خواہشمند ہے۔جنوبی افریقہ کے وزیردفاع نے جلد اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے کا بھی عندیہ دیا ہے۔