طالبان سے مفاہمت کے بعد داعش سے نمٹا جائے گا،خواجہ آصف

شائع 31 دسمبر 2015 04:51pm

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرحدوں سے ملحق افغان علاقوں میں داعش کا خطرہ بڑھ رہا ہے، طالبان سے مذاکرات میں بنیادی کردار افغان حکومت کا ہوگا، پاکستان، چین اور امریکا معاون کا کردار ادا کریں گے۔

سینیٹ اجلاس میں وزیر دفاع کا کہنا تھا پاکستان طالبان کے تمام گروپوں کو مذاکرات پر لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کی تمام ذمے داری چاروں ملکوں پر ہوگی اور کسی ایک کو اس کا ذمے دار قرار نہیں دیا جائے گا، طالبان سے مفاہمت کے بعد داعش سے نمٹا جائے گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ مذاکرات کے لیے پہلا راوٴنڈ سولہ جنوری کو ہوگا، طالبان کو پاکستان کی سرزمین کبھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جو طالبان مفاہمت کے لیے تیار ہیں ان سے پہلے مرحلے میں بات چیت کی جائے گی۔

Read Comments