Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی کہتے ہیں کہ کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کو ریاستی جبر سے دبایا نہیں جا سکتا۔
وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نےاسلام آباد میں ملاقات کی،مقبوضہ کشمیرمیںریاستی ظلم و ستم اورانسانی حقوق کی پامالی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
چوہدری نثارعلی خان کہتےہیں کہ پاکستان بھارتی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوگا، کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں سے انحراف نہ صرف اقوام متحدہ بلکہ جمہوری اقداروں کے علمبرداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہیں۔
بھارتی قیادت کی جانب سے پاکستان پر بلا جوازالزامات کی روش اورمعنی خیز مذاکرات سے گریز خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔