Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ترک بری فوج کے سربراہ جنرل صالح زکی نےجی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔
پاک فوج نے ترک بری افواج کو انسداد دہشت گردی کیلئے خفیہ معلومات اکھٹا کرنے اور پیشہ ورانہ تیاری کے جدید ترین تربیتی رحجانات میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترک بری فوج کے سربراہ جنرل صالح زکی نے جی ایچ کیو کا دورہ کرکے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک ترک آرمی چیفس کی ملاقات میں دفاعی ،سیکیورٹی تعاون اورتربیتی امورپر تبادلہ خیال ہوا، علاقائی استحکام کے اقدامات پربھی بات چیت ہوئی اورترک جنرل کو پاک فوج آپریشنل ، انٹیلی جنس اورتربیتی امورپربریفنگ دی گئی ۔
ترک جنرل نے دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو بھرپور میں سراہا اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
جنرل صالح نے جی ایچ کیو میں یادگارشہدا پر حاضری بھی دی اور وہاں پھول چڑھائے ۔
فوجی ترجمان کے مطابق، جنرل صالح کے ہمراہ آیا ہوا اعلی سطح کا ترک فوجی وفد ، کھاریاں کے قریب انسداد دہشت گردی کے جدید تربیتی مرکزکا بھی دورہ کرے گا ۔