کیا آپ جانتے ہیں گوگل آپ کو ریکارڈ کر رہا ہے؟
آپ شاید جانتے ہوں آپ جو بھی سرچ بار میں لکھتے ہیں گوگل اس کا ریکارڈ رکھتا ہے۔ ویسے ہی جیسے آپ کی ای میل کو اسکین کرتا ہے اور اس کے مواد کا تجزیہ کرتا ہے۔
لیکن شاید آپ کو احساس نہ ہو کہ گوگل آپ کو ریکارڈ بھی کر رہا ہے۔اگر آپ نے گوگل کے وائس کنٹرول فیچرز استعمال کیے ہیں تو جو بھی آپ نے اس سروس میں کہا ہے، ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔خوش قسمتی سے گوگل نے اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ آپ اپنے آپ کو سنیں اور پھر ہسٹری صاف کردیں۔
اگر آپ گوگل کی ہسٹری سائٹ پر جائیں اور وائس اینڈ آڈیو اکٹیویٹی ٹیب پرجائیں تو جو آپ نے گوگل سے پوچھا ہوتا ہے،آپ سن سکتے ہیں اور تمام فائلوں کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ آپ اس کی ترتیب میں تبدیلی بھی کر سکتے ہیں تاکہ وہ دوبارہ آپ کو ریکارڈ نہ کرے۔
ایپل کی سری اور مائیکرو سافٹ کی کورٹانا بھی صارفین کا کہا ریکارڈ کر رہی ہیں لیکن بظاہر اس کو ڈیلیٹ کرنے کا کوئی رستہ نہیں ہے۔ایمازون کی ایکو بھی آپ کو ریکارڈ کرتی ہے لیکن گوگل کی طرح آپ کو ہسٹری صاف کرنے دیتی ہے۔
بشکریہ ٹائم ڈاٹ کام