میڈیا پالیسی حالات ، تہذیب اور ثقافت کے مطابق ہونی چاہیے ،صدر مملکت

شائع 31 دسمبر 2015 05:00pm

صدرر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک میں اتنی خرابیاں موجود ہیں کہ انہیں ختم کرنے میں وقت لگے گا۔ حکومت اس بارے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔ پاکستان کی میڈیا پالیسی حالات ، تہذیب اور ثقافت کے مطابق ہونی چاہیے ۔

ایوان صدر میں مدیران اخبارات نے صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں مجیب الرحمان شامی، عطاءالرحمان، عارف نظامی، وامق زبیری، خوشنود علی خان حنیف خالد، زاہد ملک اور ملک کے دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ اس وقت قوم میں امید پیدا کرنے کی ضرورت ہے ملک میں خوشحالی کے کئی منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔ میڈیا انہیں اجاگر کرے اور قوم میں امید کی روشنی پیدا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے اقتصادی راہداری کے روٹ میں تبدیلی کا پراپیگنڈہ بے بنیاد ہے جبکہ اقتصادی راہداری کے روٹ میں ایک انچ کی تبدیلی بھی نہیں کی گئی۔ صدرر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک میں اتنی خرابیاں موجود ہیں کہ انہیں ختم کرنے میں وقت لگے گا۔ حکومت اس بارے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔ حکومت نے توانائی اور ترقی کے جو منصوبے شروع کئے ہیں وہ ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں اگر یہ منصوبے اب مکمل نہ ہوئے تو آئندہ یہ مواقع نہیں ملیں گے۔

Read Comments