Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پاکستان میں بھارتی مداخلت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت پر پاکستان کی جانب سے کامیاب سفارتکاری جاری ہے۔پاکستان نے بھارتی مداخلت کے ٹھوس ثبوتوں پر مبنی دستاویزات امریکا کے سپرد کر دی ہیں۔ امریکا نے پاکستانی ثبوتوں کی روشنی میں معاملہ بھارت کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
وزیراعظم نواز شریف نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں کشمیر کا معاملہ بھرپور انداز میں اٹھا رہے ہیں اور مسلسل عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔وزیراعظم نواز شریف عالمی رہنماؤں کو نہ صرف کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کر رہے ہیں بلکہ انہوں نے امریکا کو پاکستان میں بھارتی مداخلت کے واضح ثبوت بھی دیئے ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق امریکا نے ثبوتوں کی روشنی میں معاملہ بھارت کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی کرا دی ہے اوریہ تمام ثبوت وزیراعظم نوازشریف کی امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے ملاقات فراہم کیے گئے۔
ثبوتوں میں بھارتی ایجنٹ کلبوشن یادیوکا اعترافی بیان بھی شامل ہے۔ ،بھارتی مداخلت کے ثبوتوں پرمبنی ڈوزیئراقوم متحدہ کو بھی پیش کیے جائیں گےجبکہ مسئلہ کشمیرسمیت "را" کی پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ وزیراعظم کی تقریرمیں سرفہرست ہوگا۔
ادھر کشمیریوں پر بھارتی جبر کو اجاگر کرنے کیلئے وزیراعظم اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں۔سعودی ولی عہد اورنائب وزیراعظم شہزادہ محمد بن نائف سے ملاقات میں وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔انہوں نے سعودی ولی عہد کو بتایا کہ بھارتی قابض فوج کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر جیل میں تبدیل ہو چکا ہے۔
اس سے پہلے وزیراعظم نواز شریف کی برطانوی وزیراعظم ٹریزامے سے بھی ملاقات ہوئی
جس میں کشمیر کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ دنیا کو کشمیر کے حوالے سے کئے گئے وعدوں سے بھاگنے نہیں دینگے۔