شائع 20 ستمبر 2016 05:40pm

انجلینا اور بریٹ پٹ کی راہیں جدا

نیویارک:عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ جوڑے انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے علیحدگی کے فیصلے کو دنیا بھر میں افسوس اور صدمے سے سنا گیا۔ دونوں نے دس برس ساتھ رہنے کے بعد دو ہزار چودہ میں شادی کی تھی۔

ہولی وڈ کی معروف اداکارہ اور پناہ گزینوں کیلیے کام کرنے والی انسانی خدمت گار انجلینا جولی نے آخرکار اداکار بریڈ پٹ سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔جولی کے اٹارنی نے طلاق کیلیے عدالت میں درخواست دائر کرنے کی تصدیق کردی۔

اطلاعات کے مطابق انجلینا جولی اپنے چھ لے پالک بچوں کی مکمل کسٹڈی چاہتی ہیں۔انجلینا اور بریڈ پٹ دس برس ساتھ رہے اور سن دو ہزار چودہ میں شادی کی تھی۔

Read Comments