وزیراعظم نوازشریف کا آرمی چیف کو ٹیلی فون، اہم امور پر گفتگو

اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2016 09:24am

نیویارک:وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ میں خطاب سے ایک دن قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ٹیلی فون کرکے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت دیگراہم امورپرگفتگو کی گئی۔

 اس کے علاوہ خطے کی موجودہ صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا،جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال،پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی،اڑی میں بھارتی فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے کے بعد کی صورتحال پربھی غورکیا گیا ہے۔

Read Comments