کسی غریب کو علاج کیلئے سامان نہیں بیچنا پڑے گا،نواز شریف

شائع 31 دسمبر 2015 05:14pm

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے ہماری حکومت کے دوران کراچی سمیت ملک بھر میں دہشتگردی کم ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا اب کسی غریب کو علاج کیلئے گھر کا سامان نہیں بیچنا پڑے گا۔اسلام آباد میں نیشنل ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کر دیا۔

اسلام آبادمیںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کے اقدامات سے دہشتگردی کم ہوئی،کراچی میں امن قائم ہوا، پچھلی حکومت کو جواقدامات کرنا تھے وہ انہوں نے نہیں کیے،وزیراعظم نواز شریف نے کہ لوڈ شیڈنگ پہلے سے کم ہو گئی، جلد لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیں گے ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کم آمدنی والے افراد بلا معاوضہ علاج کرا سکیں گے،اب کسی غریب شخص کو گھر کا سامان نہیں بیچنا پڑے گا۔پروگرام کے تحت سات خطرناک بیماریوں کا علاج مفت ہوگا ، بتیس لاکھ خاندان مستفید ہونگے۔

Read Comments