شائع 21 ستمبر 2016 07:11am

کرینہ کپورخان 36 برس کی ہوگئیں

ممبئی:بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ اور سیف علی خان کی بیوی کرینہ کپور خان آج اپنی 36 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

ڈین اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرینہ کے گھروالوں اور قریبی دوستوں نے ان کی سالگرہ کی خوشی میں ایک چھوٹی سی تقریب کا انعقاد کیا ہے جو ممبئی میں واقع ان کی رہائشگاہ پر منعقد کی جائے گی۔

کرینہ کے والدین ،ان کی بہن کرشمہ کپور اور بھائی رنبیر کپور پارٹی میں شرکت کرکے اسے یادگار بنائیں گے،جبکہ ان کے شوہر سیف علی خان کا منصوبہ انہیں دبئی لےجا کر اس دن کو مزید خوبصورت بنانے کا ہے۔

کرینہ کی زندگی کے 36 سال پورے ہونے کی خوشی میں آئیے جانتے ہیں ان کے بارے میں چند دلچسپ حقائق

٭جب کرینہ پیدا ہونے والی تھیں ان کی والدہ ببیتا "اینا کرینینا"نامی کتاب کا مطالعہ کرتی تھیں ،اور اس کتاب کے عنوان سے متاثر ہوکر انہوں نے اپنی بیٹی کا نام کرینہ رکھا۔

٭کرینہ نے کالج کے پہلے ہی سال اداکارہ بننے کافیصلہ کرلیا تھا۔

٭ کرینہ سیف علی خان کے بچوں (سارہ اورابراہیم خان) کے بہت قریب ہیں ،وہ شاپنگ پر جاتے وقت سارہ خان کو لازمی اپنے ساتھ رکھتی ہیں۔

٭کرینہ کپور کو لکھنے کا بہت شوق ہے اور وہ بہت اچھا لکھتی بھی ہیں ،آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ وہ "ڈونٹ لوز یور مائنڈ،لوز یو ر ویٹ "نامی کتاب کی شریک لکھاری ہیں۔

٭کرینہ کپور کو کھانے پینے کا بہت شوق ہے،ان کی پسندیدہ ڈش اسپیگھٹی ہے۔

بشکریہ: storypick.com/ dnaindia.com

Read Comments