Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:تحریک انصاف خواتین ونگ نے مرکزی اورصوبائی ونگ تحلیل کرنے کا پارٹی کا فیصلہ ماننے سے انکارکردیا ۔
پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے بعد تحریک انصاف خواتین ونگ نے بھی پارٹی فیصلے کی مخالفت کردی۔
خواتین ونگ کی مشترکہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تحلیل کا نوٹیفیکیشن تسلیم نہیں کرتے ۔ پارٹی ونگ تحلیل کرنے پرتحفظات سے قیادت کو اگاہ کردیا ہے ۔
پی ٹی آئی خواتین ونگ نے کام جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے ۔۔ خواتین ونگ کی قرارداد پرپنجاب کے 34 اضلاع کی خواتین تنظیموں کے دستخط ہیں ۔