عمران خان کامقبوضہ کشمیر کی حالیہ کشیدہ صورتحال پراظہارتشویش

شائع 21 ستمبر 2016 09:00am

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہناہے کہ نوازشریف اپنے خاندانی کاروبار کی نشونما کیلئے بھارتی سرمایہ داروں سے ملاقاتوں میں دلچسپی لیتے رہے لیکن نوازشریف نے حریت قیادت سے ملاقات تک سے گریز کیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی کونسل کی قرادادوں میں کشمیریوں کا حق خدارادیت تسلیم کیا گیا ، قراردادوں پرعملدرآمد کیلئے سیکیورٹی کونسل اپنا وعدہ وفا کرے ۔

عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی حالیہ کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی رکوانے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے ۔

 چئیرمین پی ٹی آئی کا کہناتھاکہ تنازعہ کشمیرکے پائیدار حل کیلئے پاکستان کو دوررس اورجامع کشمیر پالیسی مرتب کرنا ہوگی، تنازعہ کشمیر کسی زمینی خطے یا علاقے کا تنازعہ نہیں بلکہ اہل کشمیر کے حق خودارادیت کا مسئلہ ہے۔

Read Comments