آرمی چیف راحیل شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات

شائع 21 ستمبر 2016 01:01pm

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اوروزیرخزانہ اسحاق ڈارکے درمیان جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک افغان سرحدی انتظام، گیسٹ اور چوکیوں کی تعمیراوردیگر بنیادی ڈھانچےکی فراہمی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں   افغانستان سے ملحقہ سرحد کی مکمل نگرانی کیلئے فرنیٹر کانسٹیبلری کے  29 نئے ونگزکے حوالے سے امور بھی زیرغور آئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں انسداد دہشتگردی آپریشز اورپاک آرمی کی مالی ضروریات پربھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

Read Comments