نئےسال کی آمد پرہوائی فائرنگ،سترہ افراد زخمی

شائع 01 جنوری 2016 05:13am

کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں نئے سال کی آمد کی خوشی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں سترہ افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ہوئی فائرنگ کے واقعات کراچی کے علاقے گلشن اقبال،لائنز ایریا،پی آئی بی کالونی ،ڈیفنس اور اولڈ سٹی ایریا میں ہوئے جس کے نتیجے میں سترہ افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو سول،جناح اور عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

واضح رہے کہ نئے سال کی آمد پر کراچی میں ہوائی فائرنگ پر پابندی لگادی گئی تھی لیکن لوگوں نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہوئے فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والے افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

Read Comments