لاس اینجلس:ہالی وڈ اداکارہ جینیفر لارنس کی سائنس فکشن فلم پیسینجرز کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
فلم دی ہنگر گیمز سے کامیابی کی سیڑھیاں چڑھنے والی ہالی وڈ اداکارہ جینیفر لارنس اب خلا ءکا سفر کرتی نظر آئیں گی،اداکارہ کی فلم پیسینجرز کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔
فلم کی کہانی زمین سے ہزاروں میل دور خلاء میں واقع انسانوں کی ایک ایسی کالونی کے گرد گھومتی ہے جو خلا ءکا سفر کرتے ہیں اور خلائی جہاز خراب ہونے کے باعث اگلی صدی میں پہنچ جاتے ہیں۔
فلم میں جینیفر لارنس کے ساتھ مرکزی کردار کرس پریٹ نبھارہے ہیں ، فلم 21 دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔