کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں 3ملزمان گرفتار

شائع 22 ستمبر 2016 07:00am

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد تین ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔

 رات گئے پاکستان بازار پولیس نے رحیم شاہ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد تین ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

 پولیس کے مطابق تینوں ملزمان ڈکیتوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ملزمان کے قبضے سے دوکلاشنکوف،دو ایم پی فائیو،تین ٹی ٹی پستول برآمد کرلئے گئے۔

 جبکہ ملزمان کے قبضے سے ایک کلوسونا اور 9 موبائل برآمد ہوئے،پولیس نے تینوں کو لاک اپ میں بند  کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ادھر ناظم آباد پولیس نے  کارروائی کے دوران ایک بھتہ خور کو گرفتارکرلیا۔

Read Comments