عمران خان نااہلی کیس: سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی

شائع 22 ستمبر 2016 09:33am

 

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ خان کی جانب سے کسی کے پیش نہ ہونے پر الیکشن کمیشن  نے  جمعرات کو ان کی نااہلی سے متعلق کیس کی  سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

چیف الیکشن کمشنرسرداررضا کی سربراہی میں فل بینچ نے عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست پرسماعت کی ، تاہم عمران خان کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا ۔

 درخواست گزار ہاشم بھٹہ کی جانب سے ان کے وکیل پیش ہوئے اوردستاویزات جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا ۔

 الیکشن کمیشن نے انہیں وقت دیتے ہوئے سماعت 18 اکتوبرتک ملتوی کردی ۔

 واضح رہے کہ  بھٹہ نے عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست دائرکررکھی ہے ، جس میں موقف اپنایاگیا ہے کہ عمران خان آرٹیکل62 اور63 پرپورا نہیں اترتے  لہذا عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کرکے انہیں نااہل قراردیا جائے۔

Read Comments