اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانیوالی سیاسی جماعتوں کووارننگ جاری

اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2016 02:36pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پارٹی اثاثہ جات کے گوشوارے جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں کووارننگ لیٹرجاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پارٹی اثاثہ جات  جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں کووارننگ لیٹرجاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے دومرتبہ یاددہانی کے خطوط ارسال کرنے کے باوجود کئی جماعتوں نے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

 گوشوارے جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں کوضمنی اورعام انتخابات میں انتخابی نشان الا ٹ نہیں کیا جائے گا۔

Read Comments