متحدہ پاکستان کا لندن کے استعفے کا مطالبہ ماننے سے انکار

اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2016 02:46pm

کراچی :متحدہ قومی موومنٹ لندن کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں کو اسمبلی سے استعفے دینے کیلئے دباو ڈالنا شروع کردیا گیا ہےتاہم متحدہ پاکستان کے رہنماوں نے مطالبہ  ماننے سے انکار کردیا  ۔

 متحدہ لندن کی جانب سے پاکستان میں رہنماوں کو کالز کی جارہی ہیں کہ ان کی نشست متحدہ قائد ایم کیو ایم کا مینڈیٹ ہے اسلئے وہ اپنی رکنیت سے استعفیٰ دیں۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں نے بھی استعفے دینے سے انکار کردیا ہے جبکہ رہنما فیصل سبزواری، روف صدیقی اور دیگر نے متحدہ پاکستان کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ لندن کے رہنما ندیم نصرت نے سینیٹرز اور اراکین اسمبلی سے کہا تھا کہ اگر بانی سے لاتعلقی کرنی ہے تو اپنی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کریں۔

بعدازاں متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے ندیم نصرت کے بیان کو مستردکردیا تھا اورکہا تھا کہ وہاں کی قیادت سے متحدہ پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے اور انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنی سرگرمیاں پہلے کی طرز پر جاری رکھیں۔

Read Comments