Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے جمہوری حق کا احترام کرتے ہوئے رائیونڈ مارچ کیلئے بہترین سیکیورٹی فراہم کریں گے مگر قیادت بارے توہین آمیز لہجہ کارکنوں کو مشتعل کر سکتا ہے، عمران خان احتیاط کریں۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ احتجاج ہر پاکستانی کا جمہوری حق ہے وزیراعلٰی شہباز شریف ک ی ہدایت پر پنجاب حکومت رائیونڈ مارچ کے شرکا کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کریگی اور امید کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی قیادت بھی اپنے خطاب میں جمہوری، سیاسی اور مشرقی اقدار کا خیال رکھے گی۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کرتے ہوئے توہین آمیز لہجہ اپنانے سے گریز کریں بلکہ انہیں سیاسی تقاریر کیلئے نوازشریف کی شاگردی اختیار کر لینی چاہئے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پارٹی قیادت بارے توہین آمیز لب و لہجہ کارکنوں کو مشتعل کر سکتا ہے، انہوں نے لیگی کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی پر ردعمل کا اظہار نہ کریں۔