Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن پیرآباد اورایف بی ایریا بلاک 7میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6مشتبہ افرادکوگرفتارکرلیا۔
ذرائع کے مطابق رات گئے پولیس نے خفیہ اطلاع پر اورنگی ٹاؤن پیرآباد میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔
پولیس کے مطابق ،گرفتارافرادکے قبضےسے اسلحہ،منشیات اورنقدی برآمد کرلیا ۔
ادھرپولیس نے ایف بھی ایریا بلاک سیون میں کارروائی کرتے ہوئے 2مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔
پولیس ذرائع کےمطابق ،گرفتارافراد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ۔