عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی سالانہ 3روزہ تقریبات کاافتتاح

شائع 23 ستمبر 2016 05:12am

کراچی:گورنر سندھ  ڈاکٹر عشرت العباد خان نے عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی سالانہ 3روزہ تقریبات کاافتتاح کردیا۔

کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی سالانہ تقریبات 3دن تک جاری رہیں گی۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان صبح سویرے تقریبات کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عبداللہ شاہ غازی نے محبت اور اخوت کا درس دیا۔ہمیں صوفیائے کرام کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے۔

گورنرسندھ نے بتایا کہ عبداللہ شاہ غازی کےمزارکی تعمیرکا 80 فیصدکام مکمل ہوچکا ہے،کوشش ہوگی اس دفعہ زائرین کوآمدورفت میں مشکل نہ ہو۔

 عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے اطراف میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے،3 روز تک پولیس کی نفری تعینات رہے گی۔

Read Comments