عالمی برادری کشمیریوں کوحق خود ارادیت دینے کا وعدہ پورا کرے،دفتر خارجہ

اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2016 09:37am

اسلا آباد:دفترخارجہ نےعالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کوحق خود ارادیت دینے کا وعدہ پورا کرے۔

ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا  کا کہنا ہے کہ عالمی برادری نے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔ پاکستان مقبوضہ کشمیرکے عوام کیساتھ کھڑا ہے ہم سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

بھارت کشمیریوں کے پرامن احتجاج کوروکنے کیلئے طاقت کا استعمال کررہا ہے،طاقت کے استعمال کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔

 تحریک آزادی کی تکمیل کیلئے نوجوان اوربوڑھے کشمیری گولیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔

نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی تنقید کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 تنقید سے تاریخی حقائق کو مسخ نہیں کیا جاسکتا۔ بھارت جموں وکشمیرکے تنازعہ سے چشم پوشی نہیں کرسکتا۔

 ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ آزادانہ استواب رائے کشمیری عوام کا حق ہے۔

Read Comments