Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے فہد ملک کیس کے مرکزی ملزمان راجہ ارشد اورنعمان کھوکھرکے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روزکی توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں فہد ملک کیس کے مرکزی ملزمان راجہ ارشد اورنعمان کھوکھرکو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پرپیش کیا گیا ۔ ملزم راجہ ارشد کے وکیل زاہد بخاری نے وکالت نامہ جمع کرایا ۔
انسداددہشت گردی کے جج کوثر عباس زیدی نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے دونوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی ۔
عدالت نے ملزمان کو 7 اکتوبر کودوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے۔