Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی:پاکستان اور روس کی پہلی تاریخی فوجی مشقوں کا آغاز کل سے ہوگا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، پاکستان اورروس کے مابین پہلی تاریخی فوجی مشقوں کا آغاز کل سے ہورہا ہے،جو 10اکتوبرتک جاری رہیں گی ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق 17 روزجاری رہنے والے مشقوں کیلئے روس کا زمینی فوجی دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔
دو ہفتوں پرمحیط مشقوں کا مقصد دہشت گردی اوردیگرخطرات کیخلاف موثرحکمت عملی کی تربیت کے ساتھ ساتھ باہمی تجربات سے مستفید ہونا ہے ۔