Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
سکھر:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں،دنیا بھارت کو جنگی جنون سے روکے۔
سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ براہمدغ کوسپورٹ کرنا بھارتی مداخلت کا ثبوت ہے،وزیراعظم کو بھارتی مداخلت کا معاملہ جنرل اسمبلی میں اٹھانا چاہئے تھا۔
بھارت کی دھمکیوں سے متعلق سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ دنیا میں کوئی جنگ محدود نہیں ہوتی،جنگ سے پاکستان سے زیادہ بھارت کو نقصان ہوگااور یہ جنگ تیسری جنگ عظیم میں بھی تبدیل ہوسکتی ہے۔
ایم کیوایم سے متعلق سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ الطاف حسین زہنی توازن کھو بیٹھے ہیں،فاروق ستار نے پاکستان زندہ آباد کا نعرہ لگایا،فاروق ستار پاکستان کے ساتھ ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں ملکی مفاد میں متحد ہیں ۔