بھارت اپنے مظالم پر بات نہیں کرتا ہم پر الزام لگا دیتا ہے، وزیر اعظم

شائع 24 ستمبر 2016 06:44am

لندن: وزیراعظم نوازشریف نیویارک سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس میں شرکت کے بعد لندن پہنچے جہاں انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کی۔

وزیراعظم نوازشریف نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  ادھر اڑی سیکٹر پر حملہ ہوا اور ادھر بھارت نے پاکستان پر الزام لگا دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے اڑی سیکٹر پر حملے کا الزام چند گھنٹوں میں پاکستان پرلگادیا۔ بھارت اپنے مظالم پر بات نہیں کرتا ہم پر الزام لگا دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  بلوچستان کا بھی شوشا چھوڑا گیا جسے دنیا نے مسترد کردیا ہے۔

 اس موقع پر صحافی کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے  پوچھے گئے سوال کو  وزیراعظم  نواز شریف نے کوئی جواب نہ دیتے ہوئے  ٹال دیا۔

وزیراعظم نوازشریف کا ک مزید کہنا تھا کہ  سی پیک منصوبہ دشمنوں کو کھٹکتا ہے،انہوں نے دعا کی کہ اللہ سی پیک کو نظربد سے بچائے۔

Read Comments