Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ کے قریب بلوچ پاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ ناتھا خان گوٹھ سے پولیس نے 10 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
رات گئے کراچی کے علاقے میں جہانگیر روڈ بلوچ پاڑہ کے قریب خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کی، ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی،جوابی کارروائی میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ملزمان نے 4 روز قبل سی ٹی ڈی اہلکار شباب حیدر کو قتل کیا تھا،ہلاک ملزمان کی شناخت سہیل عرف شوٹر اور سرفرازعرف کالا کے نام سے ہوگئی ہے۔
ادھر شاہ فیصل کالونی ناتھا خان گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران10 ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔