شائع 24 ستمبر 2016 07:22am

سیب اور گوبھی کھائیں اور پھر کمال دیکھیں

موٹاپا ایک ایسا مسئلہ ہے ، جس کی وجہ سے دنیا کا تقریباً ہر شخص ہی پریشان ہے۔ وزن کم کرنے کےلیے لوگ کئی جتن کرتے ہیں اور وزن میں کمی کےلیے سارے ہربے استعمال کرنے کےلیے تیار رہتے ہیں۔

وہ افراد جو اپنے بڑھے ہوئے وزن سے پریشان ہیں تو آج ہم آپ کو ایک ایسی ڈائٹ کے بارے میں بتائیں گے ، جس کے ذریعے آپ 6 دن میں 6 کلووزن گھٹا سکتے ہیں اور 10 دن میں 10 کلو وزن کم کرسکتے ہیں۔

چونکہ اس طرح کی ڈائٹ سے آپ کے جسم میں محض چند سبزیوں اور پھلوں کے ذریعے غذائیت جارہی ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کے جسم کو مخصوص چیزوں سے ہی غذائیت مل رہی ہوتی ہے اور اس طرح آپ کی غذایئت کی انٹیک کم ہوجاتی ہے۔

وزن کم کرنے کےلیےہمیشہ صحت بخش غذاؤں اور ورزش کا انتخاب کرنا چاہیئے۔ وزن کم کرنا محض اپنی عادات کو بدلنا نہیں ہوتا بلکہ ورزش کے ذریعے آپ اپنا پورا لائف اسٹائل تبدیل کرسکتے ہیں۔

اپنا  وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اس کےلیے سیب اور گوبھی بہت مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا وزن 6 دن میں 6 کلو کم ہوجائےتودرج ذیل دیے گئے ڈائٹ پلان پر ضرور عمل کریں۔

پہلا دن: 1 کلو سیب

دوسرا دن: 1.5کلو سیب

تیسرا دن: 2 کلو سیب

چوتھا دن: 2 کلو سیب

پانچواں دن: 1.5 کلو سیب

چھٹا دن: 1 کلو سیب

ان چھ دنوں میں سیب کے علاوہ آپ اپنی ڈائٹ میں بغیر چینی والی چائے کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اگر آپ گرین ٹی پیئں تو اس کے نتائج آپ کی ڈائٹ میں بہترین ہونگے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ بران بریڈ کےسلائس بھی لےسکتے ہیں۔

اگر آپ 10 دن میں 10 کلو وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اس ڈائٹ پر عمل کریں۔

(ناشتہ: کافی ( چینی کے بغیر

دوپہر کا کھانا: گوبھی میں زیتون کا تیل ڈال کر کھائیں، اس کے ساتھ آپ اُبلا ہوا انڈہ بھی کھاسکتے ہیں۔

رات کا کھانا: 200 گرام مچھلی، اس کے ساتھ یا تھوڑی دیر کے بعد دہی بھی کھاسکتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل آپ اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

Read Comments